اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پندرہ خرداد مطابق پانچ جون، ایران کی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ایران کے مقدس شہر قم میں واقع مدرسۂ فیضیہ میں، ترپن سال قبل اسی دن، عاشور کی تقریر میں امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے شاہی حکومت کی اسلام مخالف پالیسیوں اور صیہونی حکومت کے ساتھ اس کے روابط اور سازشوں کا پردہ فاش کیا تھا ۔ اس تقریر کے بعد شاہی حکومت کے کارندوں نے آپ کو گرفتار کر لیا تھا۔

امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی گرفتاری کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور پورے ایران میں عوام کے احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔ شاہی حکومت کے جاسوسوں نے حکومت مخالف مظاہروں کو کچلنے کے مقصد سے مدرسہ فیضیہ پر حملہ کر کے بڑی تعداد میں طلبہ کو شہید اور زخمی کر دیا اور ایک بڑی تعداد کو گرفتار کرلیا ۔ یہی وہ دن تھا کہ جب شاہ کی حکومت کے سقوط کی شروعات اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کی بنیاد رکھی گئی۔

بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے انیس سو ترسٹھ میں شاہ کی ظالم حکومت کے خلاف اپنی تحریک اور جدو جہد کو حساس مرحلے میں پہنچا دیا اور ایک عشرے سے زیادہ عرصے تک بیرون ملک جلا وطنی سمیت بہت زیادہ سختیوں کو برداشت کیا۔ حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے فرمان پر آج کا دن ایران میں یوم سوگ کے طور پر منایا جاتا ہے-
۔۔۔۔۔۔۔
/169